احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: بَابُ: الاِسْتِرَاحَةِ مِنَ الْكُفَّارِ
باب: کفار و مشرکین کی موت سے لوگوں راحت ملتی ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1933
اخبرنا محمد بن وهب بن ابي كريمة الحراني , قال: حدثنا محمد بن سلمة وهو الحراني، عن ابي عبد الرحيم، حدثني زيد، عن وهب بن كيسان، عن معبد بن كعب، عن ابي قتادة، قال: كنا جلوسا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ طلعت جنازة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"مستريح ومستراح منه، المؤمن يموت فيستريح من اوصاب الدنيا ونصبها واذاها، والفاجر يموت فيستريح منه العباد والبلاد والشجر والدواب".
ابوقتادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ اتنے میں ایک جنازہ نظر آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ «مستریح» ہے یا «مستراح منہ» ہے، (کیونکہ) جب مومن مرتا ہے تو دنیا کی مصیبتوں، بلاؤں اور تکلیفوں سے نجات پا لیتا ہے، اور فاجر مرتا ہے تو اس سے (اللہ کے) بندے، ملک و شہر، پیڑ پودے، اور چوپائے (سب) راحت پا لیتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: