احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

85: بَابُ: صَوْمِ يَوْمَيْنِ مِنَ الشَّهْرِ
باب: مہینہ میں دو دن روزہ رکھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2435
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثني سيف بن عبيد الله من خيار الخلق، قال: حدثنا الاسود بن شيبان، عن ابي نوفل بن ابي عقرب , عن ابيه، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصوم , فقال:"صم يوما من الشهر"، قلت: يا رسول الله ! زدني زدني , قال:"تقول يا رسول الله ! زدني زدني، يومين من كل شهر"، قلت: يا رسول الله ! زدني زدني، إني اجدني قويا، فقال:"زدني زدني اجدني قويا"، فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ظننت انه ليردني. قال:"صم ثلاثة ايام من كل شهر".
ابوعقرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے رکھنے کے بارے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: مہینہ میں ایک دن رکھ لیا کرو، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے لیے کچھ بڑھا دیجئیے، میرے لیے کچھ بڑھا دیجئیے، آپ نے فرمایا: تم کہتے ہو: اللہ کے رسول! کچھ بڑھا دیجئیے، کچھ بڑھا دیجئیے، تو ہر مہینے دو دن رکھ لیا کرو، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کچھ اور بڑھا دیجئیے، کچھ اور بڑھا دیجئیے، میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں، اس پر آپ نے میری بات کچھ اور بڑھا دیجئیے، کچھ اور بڑھا دیجئیے میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں دہرائی پھر خاموش ہو گئے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ اب آپ مجھے لوٹا دیں گے، پھر آپ نے فرمایا: ہر مہینے تین دن رکھ لیا کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2071)، مسند احمد 4/347، 5/67 (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: