احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: ذِكْرِ أَسْنَانِ دِيَةِ الْخَطَإِ
باب: قتل خطا میں دیت کے اونٹوں کی عمر کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4806
اخبرنا علي بن سعيد بن مسروق، قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة، عن حجاج، عن زيد بن جبير، عن خشف بن مالك، قال: سمعت ابن مسعود، يقول:"قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم دية الخطإ عشرين بنت مخاض، وعشرين ابن مخاض ذكورا، وعشرين بنت لبون، وعشرين جذعة , وعشرين حقة".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں بیس اونٹنیاں ایک ایک سال کی جو دوسرے میں لگی ہوں، بیس اونٹ جو ایک ایک سال کے ہوں اور دوسرے میں لگے ہوں، بیس اونٹنیاں دو دو سال کی جو تیسرے میں لگی ہوں، بیس اونٹنیاں چار چار سال کی جو پانچویں میں لگی ہوں اور بیس اونٹنیاں تین تین سال کی جو چوتھے میں لگی ہوں دینے کا حکم کیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 18 (4545)، سنن الترمذی/الدیات 1 (1386)، سنن ابن ماجہ/الدیات 6 (2631)، (تحفة الأشراف: 9198)، مسند احمد (1/450) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ حجاج بن ارطاة ‘‘ مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کیے ہوئے ہیں، نیز ’’ خشف ‘‘ کی ثقاہت میں بھی کلام ہے)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف ہے اس لیے پچھلی حدیث پر عمل ہو گا جو صحیح ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے مقتول (جس کا ذکر قسامہ کے شروع میں گزرا) کی دیت میں سو اونٹ ادا کئے تھے جن میں کوئی بھی ابن مخاض نہیں تھا جس کا ذکر اس ضعیف حدیث میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 4545) ، (ت 1386) ، (جه 2631)

Share this: