احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: الْكَلْبُ يَأْكُلُ مِنَ الصَّيْدِ
باب: کتا شکار میں سے کچھ کھا لے تو کیا حکم ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 4279
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا يزيد وهو ابن هارون، انبانا زكريا، وعاصم , عن الشعبي، عن عدي بن حاتم، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صيد المعراض ؟، فقال:"ما اصاب بحده فكل، وما اصاب بعرضه فهو وقيذ"، قال: وسالته عن كلب الصيد ؟، فقال:"إذا ارسلت كلبك وذكرت اسم الله عليه فكل"، قلت: وإن قتل ؟، قال:"وإن قتل، فإن اكل منه فلا تاكل، وإن وجدت معه كلبا غير كلبك وقد قتله فلا تاكل، فإنك إنما ذكرت اسم الله عز وجل على كلبك، ولم تذكر على غيره".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: اگر وہ نوک سے مارا جائے تو کھا لو اور اگر وہ آڑے سے مارا جائے تو وہ «موقوذہ» ہے (جو حرام ہے)۔ میں نے آپ سے شکاری کتے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنا کتا چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لے لو تو اسے (شکار کو) کھاؤ، میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے، ہاں اگر اس میں سے اس نے بھی کھا لیا تو تم مت کھاؤ اور اگر تم اس کے ساتھ اپنے کتے کے علاوہ کوئی کتا دیکھو اور اس نے شکار مار ڈالا ہو تو مت کھاؤ، اس لیے کہ تم نے اللہ کا نام صرف اپنے کتے پر لیا تھا کسی اور کتے پر نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4669 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: