احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

169: بَابُ: فِي الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعُودَ
باب: اگر جنبی دوبارہ صحبت کرنے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 263
اخبرنا الحسين بن حريث، قال: حدثنا سفيان، عن عاصم، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا اراد احدكم ان يعود توضا".
ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 6 (308) مطولاً، سنن ابی داود/الطھارة 86 (220) مطولاً، سنن الترمذی/الطھارة 107 (141) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الطھارة 100 (587) مطولاً، (تحفة الأشراف: 4250)، مسند احمد 3/ 7، 21، 28 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: