احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: التَّغْلِيسِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں غلس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 548
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا سليمان بن حرب، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن انس، قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر صلاة الصبح بغلس، وهو قريب منهم، فاغار عليهم، وقال:"الله اكبر خربت خيبر مرتين، إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن فجر غلس (اندھیرے) میں پڑھی، (آپ خیبر والوں کے قریب ہی تھے) پھر آپ نے ان پر حملہ کیا، اور دو بار کہا: «اللہ أكبر» اللہ سب سے بڑا ہے خیبر ویران و برباد ہوا، جب ہم کسی قوم کے علاقہ میں اترتے ہیں تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 12 (381)، الخوف 6 (947)، (تحفة الأشراف: 301)، مسند احمد 3/102، 186، 242، (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی وہ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں اور ہم فتح یابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: