احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 737
اخبرنا الحسن بن إسماعيل بن سليمان، قال: حدثنا هشيم، قال: حدثنا سيار، عن يزيد الفقير، عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"جعلت لي الارض مسجدا وطهورا، اينما ادرك رجل من امتي الصلاة صلى".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پوری روئے زمین ۱؎ میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی کا ذریعہ بنا دی گئی ہے، میری امت کا کوئی بھی آدمی جہاں نماز کا وقت پائے نماز پڑھ لے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 432 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس عموم میں اونٹوں کے باڑے بھی شامل ہیں، مگر پھر بھی اس عموم سے دیگر دلائل کی بنیاد پر زمین کے بعض حصے مستثنیٰ ہیں مثلاً گندی اور ناپاک جگہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: