احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الأَمْرِ بِالصَّلاَةِ عِنْدَ الْكُسُوفِ حَتَّى تَنْجَلِيَ
باب: گرہن لگنے کے وقت نماز پڑھنے کا حکم جب تک کہ صاف نہ ہو جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1464
اخبرنا محمد بن كامل المروزي، عن هشيم، عن يونس، عن الحسن، عن ابي بكرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله عز وجل , وإنهما لا ينكسفان لموت احد ولا لحياته، فإذا رايتموهما فصلوا حتى تنجلي".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، ان دونوں کو نہ تو کسی کے مرنے سے گرہن لگتا ہے نہ کسی کے پیدا ہونے سے، جب تم ان دونوں کو گرہن لگا ہوا دیکھو تو نماز پڑھو یہاں تک کہ یہ صاف ہو جائیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1460 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: