احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: الأَمْرِ بِالصَّلاَةِ عِنْدَ كُسُوفِ الشَّمْسِ
باب: سورج گرہن کے وقت نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1462
اخبرنا محمد بن سلمة، قال: انبانا ابن وهب، عن عمرو بن الحارث، ان عبد الرحمن بن القاسم حدثه، عن ابيه، عن عبد الله بن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن الشمس والقمر لا يخسفان لموت احد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله تعالى، فإذا رايتموهما فصلوا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج اور چاند گرہن کسی کے مرنے اور کسی کے پیدا ہونے سے نہیں لگتا ہے، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، تو جب تم انہیں دیکھو تو نماز پڑھو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الکسوف 1 (1042)، بدء الخلق 4 (3201)، صحیح مسلم/الکسوف 5 (914)، (تحفة الأشراف: 7373)، مسند احمد 2/109، 118 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: