احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: التَّرَخُّصِ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَهُ وَشُرْبِهِ قَبْلَ تَغَيُّرِهِ فِي فَضِيخِهِ
باب: صرف ادھ کچی کھجور کو بھگونے اور جب تک اس میں تبدیلی نہ ہو اس کی نبیذ پینے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5569
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد يعني ابن الحارث، قال: حدثنا هشام، عن يحيى، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابي قتادة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تنبذوا الزهو والرطب جميعا، ولا البسر والزبيب جميعا، وانبذوا كل واحد منهما على حدته".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور اور پکی کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی ادھ کچی کھجور اور انگور کی ایک ساتھ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگوؤ۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5553 (صحیح الاسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: