احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: النَّهْىِ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَشْهَدَ الصَّلاَةَ إِذَا أَصَابَتْ مِنَ الْبَخُورِ
باب: عورت خوشبو لگا کر نماز پڑھنے کے لیے مسجد نہ جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5131
اخبرنا محمد بن هشام بن عيسى البغدادي، قال: حدثنا ابو علقمة الفروي عبد الله بن محمد , قال: حدثني يزيد بن خصيفة، عن بسر بن سعيد، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ايما امراة اصابت بخورا فلا تشهد معنا العشاء الآخرة". قال ابو عبد الرحمن: لا اعلم احدا تابع يزيد بن خصيفة، عن بسر بن سعيد على قوله، عن ابي هريرة. وقد خالفه يعقوب بن عبد الله بن الاشج رواه , عن زينب الثقفية.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت خوشبو لگائے ہو تو ہمارے ساتھ عشاء کی جماعت میں نہ آئے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ کسی نے یزید بن خصیفہ کی بسر بن سعید سے روایت کرتے ہوئے «عن ابی ھریرہ» کہنے میں متابعت کی ہو۔ اس کے برعکس یعقوب بن عبداللہ بن اشج نے اسے روایت کرنے میں «عن زینب الثقفیۃ» کہا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 30 (444)، سنن ابی داود/الترجل 7 (4175)، (تحفة الأشراف: 12207)، مسند احمد (2/304)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5265 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یزید بن خصیفہ کی روایت صحیح مسلم میں بھی ہے، یہ بالکل ممکن ہے کہ روایت یزید کے پاس دونوں سندوں سے ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: