احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِيهِ
باب: اس حدیث میں زہری پر رواۃ کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3771
اخبرني محمود بن خالد، قال: حدثنا عمر، عن الاوزاعي، حدثنا ابن شهاب، قال: واخبرني عمرو بن عثمان انبانا بقية بن الوليد، عن الاوزاعي، عن الزهري، عن عروة، عن جابر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اعمر عمرى فهي له ولعقبه يرثها من يرثه من عقبه".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز عمر بھر کے لیے دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہو گی اور اس کی اولاد کی ہو گی، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے، وہی اس کے بھی وارث ہوں گے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 87 (3552)، (تحفة الأشراف: 2395)، مسند احمد (3/302، 360، 393، 399) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: