احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

157: بَابُ: مَسْحِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ
باب: طواف میں رکن یمانی اور حجر اسود پر ہاتھ پھیرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2952
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن سالم، عن ابيه، قال:"لم ار رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح من البيت إلا الركنين اليمانيين".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں یمانی رکنوں ۱؎ کے علاوہ کسی اور چیز پر ہاتھ پھیرتے نہیں دیکھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 59 (609)، صحیح مسلم/الحج 40 (1267)، سنن ابی داود/المناسک 48 (1874)، (تحفة الأشراف: 6906)، مسند احمد (2/89، 120) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد رکن یمانی اور حجر اسود ہے حجر اسود کو یمانی تغلیباً کہا گیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: