احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: الصَّلاَةِ بَعْدَ الدُّعَاءِ
باب: استسقاء میں دعا مانگنے کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1520
قال الحارث بن مسكين، قراءة عليه وانا اسمع، عن ابن وهب، عن ابن ابي ذئب ويونس، عن ابن شهاب، قال: اخبرني عباد بن تميم، انه سمع عمه وكان من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:"خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما يستسقي فحول إلى الناس ظهره يدعو الله ويستقبل القبلة وحول رداءه , ثم صلى ركعتين", قال ابن ابي ذئب في الحديث: وقرا فيهما.
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کی غرض سے نکلے، تو آپ نے لوگوں کی جانب اپنی پیٹھ پھیری، اور قبلہ رخ کھڑے ہو کر اللہ سے دعا کی، اور اپنی چادر الٹی، پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ابن ابی ذئب کہتے ہیں: حدیث میں یہ بھی ہے: «وقرأ فيهما» اور ان دونوں میں قرأت کی۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1506 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: