احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: كَيْفَ صَلاَةُ الاِسْتِسْقَاءِ
باب: نماز استسقاء کس طرح پڑھی جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1522
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا سفيان، عن هشام بن إسحاق بن عبد الله بن كنانة، عن ابيه، قال: ارسلني امير من الامراء إلى ابن عباس اساله عن الاستسقاء، فقال ابن عباس: ما منعه ان يسالني ؟ خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم متواضعا متبذلا متخشعا متضرعا، فصلى ركعتين كما يصلي في العيدين ولم يخطب خطبتكم هذه".
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ امراء میں سے ایک امیر نے مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہم کے پاس بھیجا کہ میں ان سے استسقاء کے بارے میں پوچھوں، تو ابن عباس رضی اللہ عنہم نے کہا: وہ مجھ سے خود کیوں نہیں پوچھتے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاجزی و انکساری کے ساتھ پھٹے پرانے کپڑوں میں گریہ وزاری کرتے ہوئے نکلے، پھر آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اسی طرح جیسی آپ عیدین میں پڑھتے تھے، اور آپ نے تمہارے اس خطبہ کی طرح خطبہ نہیں دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1507 (حسن)

وضاحت: ۱؎: یہاں نفی قید کی ہے، مقید کی نہیں جیسا کہ اس پر وہ احادیث دلالت کرتی ہیں جن میں خطبہ کی تصریح ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: