احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ
باب: حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 394
اخبرنا يحيى بن حبيب بن عربي، قال: حدثنا حماد، عن هشام بن عروة، عن فاطمة بنت المنذر، عن اسماء بنت ابي بكر، وكانت تكون في حجرها، ان امراة استفتت النبي صلى الله عليه وسلم عن دم الحيض يصيب الثوب، فقال:"حتيه واقرصيه وانضحيه وصلي فيه".
فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں (جو ان کے زیر پرورش تھیں) کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے میں لگ جائے مسئلہ پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رگڑ دو، اور ناخن سے مل لو، اور پانی سے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 294 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: