احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: الصَّلاَةِ عَلَى النُّفَسَاءِ
باب: نفاس والی عورتوں کی نماز جنازہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 393
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن عبد الوارث، عن حسين يعني المعلم، عن ابن بريدة، عن سمرة، قال:"صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على ام كعب ماتت في نفاسها، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم في الصلاة في وسطها".
سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام کعب رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ پڑھی جو اپنی نفاس میں وفات پا گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاۃ میں ان کے بیچ میں (کمر کے پاس) کھڑے ہوئے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 29 (332)، والجنائز 62 (1331)، 63 (1332)، صحیح مسلم/فیہ 27 (964)، سنن ابی داود/فیہ 57 (3195)، سنن الترمذی/فیہ 45 (1035)، سنن ابن ماجہ/فیہ 21 (1493)، (تحفة الأشراف 4625)، مسند احمد 5/14، 19، ویأتي عند المؤلف في الجنائز 73 (برقم: 1978) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: