احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

157: بَابُ: تَخْلِيلِ الْجُنُبِ رَأْسَهُ
باب: جنبی کے اپنے سر کا خلال کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 249
اخبرنا عمرو بن علي، قال: انبانا يحيى، قال: انبانا هشام بن عروة، قال: حدثني ابي، قال: حدثتني عائشة رضي الله عنها، عن غسل النبي صلى الله عليه وسلم من الجنابة، انه كان"يغسل يديه ويتوضا ويخلل راسه حتى يصل إلى شعره ثم يفرغ على سائر جسده".
عروہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کے متعلق مجھ سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، وضو کرتے اور اپنے سر کا خلال کرتے یہاں تک کہ (پانی) آپ کے بالوں کی جڑوں تک پہنچ جاتا، پھر اپنے پورے جسم پر پانی ڈالتے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 17331)، مسند احمد 6/52، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 9 (316) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: