احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

155: بَابُ: إِعَادَةِ الْجُنُبِ غَسْلَ يَدَيْهِ بَعْدَ إِزَالَةِ الأَذَى عَنْ جَسَدِهِ
باب: جنبی کا اپنے جسم کی نجاست دور کرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو دھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 247
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا عمر بن عبيد، عن عطاء بن السائب، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، قال: وصفت عائشة غسل النبي صلى الله عليه وسلم من الجنابة، قالت:"كان يغسل يديه ثلاثا، ثم يفيض بيده اليمنى على اليسرى فيغسل فرجه وما اصابه، قال عمر: ولا اعلمه إلا قال: يفيض بيده اليمنى على اليسرى ثلاث مرات، ثم يتمضمض ثلاثا ويستنشق ثلاثا ويغسل وجهه ثلاثا، ثم يفيض على راسه ثلاثا، ثم يصب عليه الماء".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف زہری کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کا طریقہ بیان کیا، کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے، پھر اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اپنی شرمگاہ اور اس پر لگی ہوئی نجاست دھوتے، عمر بن عبید کہتے ہیں: میں یہی جانتا ہوں کہ انہوں نے (عطا بن سائب) کہا: آپ اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر تین بار پانی ڈالتے، پھر تین بار کلی کرتے، تین بار ناک میں پانی ڈالتے، اور تین بار اپنا چہرہ دھوتے، پھر تین بار اپنے سر پر پانی بہاتے، پھر اپنے اوپر پانی ڈالتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 244، (تحفة الأشراف: 17737) (صحیح الاسناد)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے اور اوپر کی حدیث سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ہاتھ دو بار دھوئے، ایک تو شروع میں دوسرے نجاست صاف کرنے کے بعد۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: