احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

126: بَابُ: ذِكْرِ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لاَ يُوجِبُهُ - غُسْلُ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ
باب: کافر جب اسلام لائے تو اس کے غسل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 188
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا سفيان، عن الاغر وهو ابن الصباح، عن خليفة بن حصين، عن قيس بن عاصم، انه اسلم"فامره النبي صلى الله عليه وسلم ان يغتسل بماء وسدر".
قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اسلام لائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پانی اور بیری کے پتوں سے غسل کرنے کا حکم دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 131 (355)، سنن الترمذی/الصلاة 303 (605)، (تحفة الأشراف: 11100)، مسند احمد 5/61 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ غسل کفر کی گندگی کے ازالہ اور نجاست کے احتمال کے دفعیہ کے لیے ہے، اکثر علماء کے نزدیک یہ حکم استحبابی ہے اور بعض کے نزدیک وجوبی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: