احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: ثَوَابِ عَيْنٍ سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
باب: اللہ کے راستے میں جاگنے والی آنکھ کا ثواب۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3119
اخبرنا عصمة بن الفضل، قال: حدثنا زيد بن حباب، عن عبد الرحمن بن شريح، قال: سمعت محمد بن شمير الرعيني، يقول: سمعت ابا علي التجيبي , انه سمع ابا ريحانة، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"حرمت عين على النار سهرت في سبيل الله".
ابوریحانہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جو آنکھ اللہ کے راستے میں جاگی ہو وہ آنکھ جہنم پر حرام ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12040)، مسند احمد (4/134)، سنن الدارمی/الجہاد 11 (2445) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ایسی آنکھ والا جہنم میں نہ جائے گا بلکہ جنت اس کا ٹھکانہ ہو گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: