احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: طَلاَقِ الْعَبْدِ
باب: غلام کے طلاق دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3457
اخبرنا عمرو بن علي، قال: سمعت يحيى، قال: حدثنا علي بن المبارك، قال: حدثنا يحيى بن ابي كثير، عن عمر بن معتب، ان ابا حسن مولى بني نوفل اخبره , قال:"كنت انا وامراتي مملوكين، فطلقتها تطليقتين، ثم اعتقنا جميعا، فسالت ابن عباس، فقال: إن راجعتها كانت عندك على واحدة، قضى بذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم"، خالفه معمر.
ابوالحسن مولیٰ بنی نوفل کہتے ہیں کہ میں اور میری بیوی دونوں غلام تھے، میں نے اسے دو طلاقیں دے دی، پھر ہم دونوں اکٹھے ہی آزاد کر دیے گئے۔ میں نے ابن عباس سے مسئلہ پوچھا، تو انہوں نے کہا: اگر تم اس سے رجوع کر لو تو وہ تمہارے پاس رہے گی اور تمہیں ایک طلاق کا حق حاصل رہے گا، یہی فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے۔ معمر نے اس کے خلاف ذکر کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطلاق 6 (2187)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 32 (2082)، (تحفة الأشراف: 6561)، مسند احمد (1/229) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ عمر بن معتب ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 2187) ، (جه 2082)

Share this: