احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: بَابُ: مَتَى يَقَعُ طَلاَقُ الصَّبِيِّ
باب: بچہ کی طلاق کس عمر میں واقع ہو گی۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3459
اخبرنا الربيع بن سليمان، قال: حدثنا اسد بن موسى، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن ابي جعفر الخطمي، عن عمارة بن خزيمة، عن كثير بن السائب، قال: حدثني ابنا قريظة، انهم"عرضوا على رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم قريظة، فمن كان محتلما او نبتت عانته قتل، ومن لم يكن محتلما او لم تنبت عانته ترك".
قریظہ رضی الله عنہ کے دونوں بیٹے روایت کرتے ہیں کہ وہ سب (یعنی بنو قریظہ کے نوجوان) قریظہ کے (فیصلے کے) دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیے گئے، تو جسے احتلام ہونے لگا تھا، یا جس کی ناف کے نیچے کے بال اگ آئے تھے اسے (جوان قرار دے کر) قتل کر دیا گیا۔ اور جسے ابھی احتلام ہونا شروع نہیں ہوا تھا یا جس کی ناف کے نیچے کے بال نہیں آئے تھے اسے چھوڑ دیا اور قتل نہیں کیا گیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15661)، مسند احمد (4/34، 5/372) (صحیح) (آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)

وضاحت: ۱؎: اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جب تک لڑکا بالغ نہ ہو جائے اور اچھا برا سمجھنے نہ لگے اسے طلاق دینے کا اختیار نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: