احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

221: بَابُ: وَقْتِ رَمْىِ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ
باب: یوم النحر (قربانی کے دن) جمرہ عقبہ کی رمی کے وقت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3065
اخبرنا محمد بن يحيى بن ايوب بن إبراهيم الثقفي المروزي، قال: انبانا عبد الله بن إدريس، عن ابن جريج، عن ابي الزبير، عن جابر، قال:"رمى رسول الله صلى الله عليه وسلم الجمرة يوم النحر ضحى ورمى بعد يوم النحر إذا زالت الشمس".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ کو دسویں ذی الحجہ کو چاشت کے وقت کنکریاں ماریں، اور دسویں تاریخ کے بعد (یعنی گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں تاریخ کو) سورج ڈھل جانے کے بعد۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 53 (1299)، سنن ابی داود/الحج 78 (1971)، سنن الترمذی/الحج 59 (894)، سنن ابن ماجہ/الحج 75 (3053)، (تحفة الأشراف: 2795)، مسند احمد (3/313، 319)، سنن الدارمی/المناسک 58 (1937) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: