احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

222: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ رَمْىِ، جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ
باب: سورج نکلے سے پہلے جمرہ عقبہ کی رمی ممنوع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3066
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد المقرئ، قال: حدثنا سفيان، عن سفيان الثوري، عن سلمة بن كهيل، عن الحسن العرني، عن ابن عباس، قال: بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم اغيلمة بني عبد المطلب على حمرات يلطح افخاذنا، ويقول:"ابيني لا ترموا جمرة العقبة حتى تطلع الشمس".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم بنی عبدالمطلب کے گھرانے کے بچوں کو گدھوں پر سوار کر کے بھیجا، آپ ہماری رانوں کو تھپتھپا رہے تھے، اور فرما رہے تھے: میرے ننھے بیٹو! جب تک سورج نکل نہ آئے جمرہ عقبہ کو کنکریاں نہ مارنا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 66 (1940)، سنن ابن ماجہ/الحج62 (2025)، (تحفة الأشراف: 5396)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 58 (893)، مسند احمد (1/234، 311، 343) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 1940) ، (جه 3025)

Share this: