احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: الْبَيْعَةِ عَلَى الْهِجْرَةِ
باب: ہجرت پر بیعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4168
اخبرنا يحيى بن حبيب بن عربي، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن عطاء بن السائب، عن ابيه، عن عبد الله بن عمرو، ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني جئت ابايعك على الهجرة ولقد تركت ابوي يبكيان، قال:"ارجع إليهما فاضحكهما كما ابكيتهما".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ سے ہجرت پر بیعت کروں، اور میں نے اپنے ماں باپ کو روتے چھوڑا ہے، آپ نے فرمایا: تم ان کے پاس واپس جاؤ اور انہیں جس طرح تم نے رلایا ہے اسی طرح ہنساؤ ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجہاد 33 (2528)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 12 (2782)، (تحفة الأشراف: 8640)، مسند احمد (2/160، 194، 197، 198، 204) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت پر بیعت کرنے سے انکار نہیں کیا، صرف اس آدمی کے مخصوص حالات کی بنا پر ہجرت کی بجائے ماں باپ کی خدمت میں لگے رہنے کی ہدایت کی، اس لیے اس حدیث سے ہجرت پر بیعت لینے کا جواز ثابت ہوتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: