احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

163: بَابُ: وُضُوءِ الْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ
باب: جنبی جب کھانے کا ارادہ کرے تو اس کے وضو کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 256
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن سفيان بن حبيب، عن شعبة، ح وحدثنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى وعبد الرحمن، عن شعبة، عن الحكم، عن إبراهيم، عن الاسود، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم، وقال عمرو: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"إذا اراد ان ياكل او ينام وهو جنب توضا". زاد عمرو في حديثه: وضوءه للصلاة.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اور عمرو کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) جب کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے تو وضو کرتے، اور عمرو نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 6 (305)، سنن ابی داود/الطھارة 89 (224)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 103 (591)، (تحفة الأشراف: 15926)، مسند احمد 6/126، 143، 191، 192، 235، 260، 273، سنن الدارمی/الطہارة 73 (784)، الأطمة 36 (2123) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: