احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: مَقَامِ الإِمَامِ فِي الْخُطْبَةِ
باب: خطبہ کے دوران امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1397
اخبرنا عمرو بن سواد بن الاسود، قال: انبانا ابن وهب، قال: انبانا ابن جريج، ان ابا الزبير اخبره، انه سمع جابر بن عبد الله، يقول:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا خطب يستند إلى جذع نخلة من سواري المسجد، فلما صنع المنبر واستوى عليه , اضطربت تلك السارية كحنين الناقة حتى سمعها اهل المسجد، حتى نزل إليها رسول الله صلى الله عليه وسلم فاعتنقها فسكتت".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ دیتے تو مسجد کے ستونوں میں سے کھجور کے ایک تنا سے آپ ٹیک لگاتے تھے، پھر جب منبر بنایا گیا، اور آپ اس پر کھڑے ہوئے تو وہ ستون (جس سے آپ سہارا لیتے تھے) بیقرار ہو کر رونے لگا جس طرح اونٹنی روتی ہے، یہاں تک کہ اسے مسجد والوں نے بھی سنا، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر اس کے پاس گئے، اور اسے گلے سے لگایا تو وہ چپ ہوا۔

تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 26 (917)، المناقب 25 (3585)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 199 (1417)، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2877)، مسند احمد 3/295، 300، 306، 324 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: