احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الْفَضْلِ فِي الدُّنُوِّ مِنَ الإِمَامِ
باب: جمعہ میں امام کے نزدیک رہنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1399
اخبرنا محمود بن خالد، قال: حدثني عمر بن عبد الواحد، قال: سمعت يحيى بن الحارث يحدث , عن ابي الاشعث الصنعاني، عن اوس بن اوس الثقفي، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من غسل واغتسل وابتكر وغدا ودنا من الإمام وانصت ثم لم يلغ، كان له بكل خطوة كاجر سنة صيامها وقيامها".
اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص غسل کرائے اور خود بھی غسل کرے، اور مسجد کے لیے سویرے نکل جائے، اور امام سے قریب رہے، اور خاموشی سے خطبہ سنے، پھر کوئی لغو کام نہ کرے، تو اسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے روزے، اور قیام کا ثواب ملے گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1382 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: