6: بَابُ: فَضْلِ صَلاَةِ اللَّيْلِ
باب: صلاۃ اللیل (تہجد) کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1614
اخبرنا قتيبة بن سعيد، قال: حدثنا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن حميد بن عبد الرحمن هو ابن عوف، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"افضل الصيام بعد شهر رمضان شهر الله المحرم، وافضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ۱؎، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے“۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 38 (1163)، سنن ابی داود/الصیام 55 (2429)، سنن الترمذی/الصل ا208 (438) الصوم 40 (740)، سنن ابن ماجہ/الصیام 43 (1742)، (تحفة الأشراف: 12292)، مسند احمد 2/303، 329، 342، 344، 535، سنن الدارمی/الصلاة 166 (1517)، الصوم 45 (1798، 1799) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: اللہ کی طرف اس مہینے کی نسبت شرف و فضل کی علامت کے طور پر ہے، جیسے بیت اللہ اور ناقۃ اللہ وغیرہ تراکیب ہیں، محرم حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے، اسی مہینے سے ہجری سن کا آغاز ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح