احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: تَحْرِيمِ الْقَتْلِ
باب: قتل کی حرمت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4121
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا ابو داود، عن شعبة، قال: اخبرني منصور، قال: سمعت ربعيا يحدث، عن ابي بكرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اشار المسلم على اخيه المسلم بالسلاح , فهما على جرف جهنم، فإذا قتله خرا جميعا فيها".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ایک مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی پر ہتھیار اٹھائے (اور دونوں جھگڑنے کے ارادے سے ہوں) تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہیں، جب ایک دوسرے کو قتل کرے گا تو دونوں ہی اس میں جا گریں گے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 10 (7083 تعلیقًا)، صحیح مسلم/الفتن 4 (2888)، سنن ابن ماجہ/الفتن 11 (3965)، (تحفة الأشراف: 11672)، مسند احمد (5/41) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس لیے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کے قتل کے درپے تھے، ایک کامیاب ہو گیا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: