احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: مَانِعِ زَكَاةِ الْغَنَمِ
باب: بکریوں کی زکاۃ نہ دینے والے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2458
اخبرنا محمد بن عبد الله بن المبارك، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا الاعمش، عن المعرور بن سويد، عن ابي ذر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما من صاحب إبل ولا بقر ولا غنم لا يؤدي زكاتها، إلا جاءت يوم القيامة اعظم ما كانت، واسمنه تنطحه بقرونها، وتطؤه باخفافها كلما نفدت اخراها اعادت عليه اولاها، حتى يقضى بين الناس".
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اونٹ گائے اور بکریاں رکھتا ہو اور ان کی زکاۃ نہ دے تو وہ دنیا میں جیسے تھے اس سے بڑے اور موٹے تازے ہو کر آئیں گے، اور وہ اسے اپنی سینگوں سے ماریں گے، اور اپنی کھروں سے روندیں گے، جب آخری جانور مار چکے گا تو پھر پہلا جانور لوٹا دیا جائے گا، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2442 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: