احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: النَّذْرِ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ
باب: قبضے اور ملکیت سے باہر چیزوں کی نذر ماننے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3843
اخبرنا محمد بن منصور , قال: حدثنا سفيان , قال: حدثني ايوب , قال: حدثنا ابو قلابة , عن عمه , عن عمران بن حصين , ان النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"لا نذر في معصية الله , ولا فيما لا يملك ابن آدم".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی نافرمانی میں نذر نہیں، اور نہ ہی کسی ایسی چیز میں ہے جس کا ابن آدم مالک نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/ال نذر 3 (1641)، سنن ابی داود/ال نذر 28 (3316)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 16(2124)، (تحفة الأشراف: 10884، 10888)، مسند احمد (4/429، 430، 432، 433، 434)، سنن الدارمی/النذور 3 (2382)، وأعادہ المؤلف برقم: 3882 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: