احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: مَنْ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ تَعَالَى
باب: بیت اللہ (کعبہ) پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3845
اخبرني يوسف بن سعيد , قال: حدثنا حجاج , عن ابن جريج , قال: حدثني سعيد بن ابي ايوب , عن يزيد بن ابي حبيب اخبره , ان ابا الخير حدثه , عن عقبة بن عامر , قال: نذرت اختي ان تمشي إلى بيت الله , فامرتني ان استفتي لها رسول الله صلى الله عليه وسلم , فاستفتيت لها النبي صلى الله عليه وسلم , فقال:"لتمش , ولتركب".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گی، اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں مسئلہ پوچھوں، میں نے اس کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: وہ پیدل جائے اور سوار ہو کر (بھی) جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 27 (1866)، صحیح مسلم/ال نذر 4 (1644)، سنن ابی داود/الأیمان 23 (3299)، (تحفة الأشراف: 9957)، مسند احمد (4/147، 152، 201) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: