احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: الْعَضْبَاءِ
باب: ٹوٹی سینگ والے جانور کی قربانی منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4382
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن سفيان وهو ابن حبيب، عن شعبة، عن قتادة، عن جري بن كليب، قال: سمعت عليا، يقول:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يضحى باعضب القرن". فذكرت ذلك لسعيد بن المسيب، قال: نعم، إلا عضب النصف، واكثر من ذلك.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ ٹوٹے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (راوی قتادہ کہتے ہیں): میں نے اس کا ذکر سعید بن مسیب سے کیا تو انہوں نے کہا: ہاں، جس جانور کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الضحایا6(2805)، سنن الترمذی/الضحایا9(1504)، سنن ابن ماجہ/الضحایا8(3145)، (تحفة الأشراف: 10031)، مسند احمد (1/83، 101، 109، 127، 129، 137) (ضعیف) (اس کے راوی ’’جری‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن سعید بن المسیب کے قول کی سند صحیح ہے کیونکہ اس میں ’’جری‘‘ نہیں ہیں)

وضاحت: ۱؎: سعید بن مسیب کا قول قتادہ نے نقل کیا ہے اور قتادہ مدلس ہیں لیکن انہوں نے سعید بن المسیب سے اپنی بات نقل کی ہے تو اس طرح حدیث بیان کرنے کی صراحت کر دی ہے، اس لیے سعید بن المسیب کے قول کی روایت صحیح ہے اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی جائز نہ ہونے کی بات اس جانور کے بارے میں ہے جس کا سینگ آدھے سے زیادہ ٹوٹا ہو، نیز دیکھئیے حاشیہ سنن نسائي حدیث نمبر: ۴۳۷۴۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: