احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
باب: قیامت کے روز جگہ کی تنگی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5537
اخبرني إبراهيم بن يعقوب، قال: حدثنا زيد بن الحباب، ان معاوية بن صالح حدثه، وحدثني ازهر بن سعيد، يقال له: الحرازي شامي عزيز الحديث، عن عاصم بن حميد، قال: سالت عائشة: بما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفتتح قيام الليل ؟، قالت: سالتني عن شيء ما سالني عنه احد , كان يكبر عشرا، ويسبح عشرا، ويستغفر عشرا، ويقول:"اللهم اغفر لي، واهدني، وارزقني، وعافني، ويتعوذ من ضيق المقام يوم القيامة".
عاصم بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تہجد کس دعا سے شروع کرتے تھے؟ وہ بولیں: تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جو کسی نے نہیں پوچھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس بار «اللہ اکبر» کہتے، دس بار «سبحان اللہ» کہتے، دس بار «استغفراللہ» کہتے، اور کہتے: «اللہم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني» اے اللہ! میری مغفرت فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے روزی عطا کر، مجھے محفوظ رکھ، اور آپ قیامت کے روز کھڑے ہونے کی پریشانی (سوال کے لیے) سے اللہ کی پناہ مانگتے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1618 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: