احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ بِرِضَاءِ اللَّهِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ تَعَالَى
باب: اللہ تعالیٰ کے غصے اور ناراضگی سے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5536
اخبرنا إبراهيم بن يعقوب، قال: حدثني العلاء بن هلال، قال: حدثنا عبيد الله، عن زيد، عن عمرو بن مرة، عن القاسم بن عبد الرحمن، عن مسروق بن الاجدع، عن عائشة، قالت: طلبت رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة في فراشي، فلم اصبه , فضربت بيدي على راس الفراش فوقعت يدي على اخمص قدميه فإذا هو ساجد، يقول:"اعوذ بعفوك من عقابك، واعوذ برضاك من سخطك، واعوذ بك منك".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر ڈھونڈا تو آپ کو نہیں پایا، چنانچہ میں نے اپنا ہاتھ بستر کے سرہانے پر پھیرا تو وہ آپ کے قدموں کے تلوے سے جا لگا، دیکھا تو آپ سجدے میں تھے، اور فرما رہے تھے: «أعوذ بعفوك من عقابك وأعوذ برضاك من سخطك وأعوذ بك منك» میں تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، تیرے غصے اور ناراضگی سے تیری رضا مندی کی پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17632) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: