احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: اسْتِحْقَاقِ الْخَمْرِ لِشَرَابِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ
باب: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کے مشروب پر خمر (شراب) کا اطلاق۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5546
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن شعبة، عن محارب بن دثار، عن جابر يعني ابن عبد الله، قال:"البسر والتمر خمر".
جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2583)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5547، 5548) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی: اگر اس میں نشہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف

Share this: