احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: النَّذْرِ لاَ يُقَدِّمُ شَيْئًا وَلاَ يُؤَخِّرُهُ
باب: نذر کسی (مقدر) چیز کو آگے اور پیچھے نہیں کرتی ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3834
اخبرنا عمرو بن علي , قال: حدثنا يحيى , قال: حدثنا سفيان , عن منصور , عن عبد الله بن مرة , عن ابن عمر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"النذر لا يقدم شيئا ولا يؤخره , إنما هو شيء يستخرج به من الشحيح".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر نہ کسی (مقدر) چیز کو آگے کرتی ہے نہ پیچھے، البتہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے بخیل سے (کچھ مال) نکال لیا جاتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3832 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: