احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: مَا أَصَابَ بِحَدٍّ مِنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ
باب: معراض (آڑے نیزہ اور تیر) کی نوک لگے ہوئے شکار کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4312
اخبرنا الحسين بن محمد الذراع، قال: حدثنا ابو محصن، قال: حدثنا حصين، عن الشعبي، عن عدي بن حاتم، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صيد المعراض ؟، فقال:"إذا اصاب بحده فكل، وإذا اصاب بعرضه فلا تاكل".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «معراض» (آڑے نیزہ اور تیر) کے شکار کے پوچھا سوال کیا تو آپ نے فرمایا: جب (شکار میں) «معراض» (آڑے نیزہ اور تیر) کی نوک لگے تو کھاؤ اور جب وہ آڑا لگے تو مت کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9857) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: