احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: وَقْتِ رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى نَافِعٍ
باب: فجر کی دو رکعت (سنت) کا وقت اور نافع کی روایت میں رواۃ کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1766
اخبرنا محمد بن إبراهيم البصري، قال: حدثنا خالد بن الحارث، قال: قرات على عبد الحميد بن جعفر، عن نافع، عن صفية، عن حفصة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه"كان يصلي ركعتي الفجر ركعتين خفيفتين".
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 15819) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ہلکی پڑھنے کا مطلب ہے کہ آپ فجر کی ان دونوں سنتوں میں قیام و قرأت اور رکوع و سجود وغیرہ میں اختصار سے کام لیتے تھے کیونکہ اس کے بعد آپ کو فجر کی نماز پڑھانی ہوتی تھی جس میں قرات لمبی کی جاتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: