احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: بَابُ: الْمُبَالَغَةِ فِي الاِسْتِنْشَاقِ
باب: ناک میں پانی سڑکنے میں مبالغہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 87
اخبرنا قتيبة بن سعيد، قال: حدثنا يحيى بن سليم، عن إسماعيل بن كثير، ح وانبانا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا وكيع، عن سفيان، عن ابي هاشم، عن عاصم بن لقيط بن صبرة، عن ابيه، قال: قلت: يا رسول الله، اخبرني عن الوضوء. قال:"اسبغ الوضوء وبالغ في الاستنشاق إلا ان تكون صائما".
لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وضو کے متعلق بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پوری طرح وضو کرو، اور ناک میں پانی سڑکنے (ڈالنے) میں مبالغہ کرو، اِلّا یہ کہ تم روزے سے ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 55 (142، 143، 144)، الصوم 27 (2366)، سنن الترمذی/الصوم 69 (788)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 44 (407)، 54 (448)، (وعندہ ’’وخلل بین الأصابع‘‘ بدل ’’وبالغ في الاستنشاق‘‘)، (تحفة الأشراف: 11172)، وھکذا عند المؤلف في باب 92 (114)، مسند احمد 4/32، 33، 211، سنن الدارمی/الطہارة 34 (732) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: