احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: بَابُ: هَلْ يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ غَيْرِهِ
باب: کیا کسی کو دوسرے کے جرم میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 4836
اخبرني هارون بن عبد الله، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثني عبد الملك بن ابجر، عن إياد بن لقيط، عن ابي رمثة، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم مع ابي، فقال:"من هذا معك ؟", قال: ابني , اشهد به، قال:"اما إنك لا تجني عليه ولا يجني عليك".
ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: یہ تمہارے ساتھ کون ہے؟ اس نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے، میں اس کی گواہی دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا قصور اس پر نہیں اور اس کا قصور تم پر نہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات2(4208)، (تحفة الأشراف: 12037)، مسند احمد (4/163) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی تم دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کے جرم میں ماخوذ نہیں کیا جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: