احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: بَابُ: السُّلْتِ
باب: صدقہ فطر میں بغیر چھلکے کا جو دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2518
اخبرنا موسى بن عبد الرحمن، قال: حدثنا حسين، عن زائدة، قال: حدثنا عبد العزيز بن ابي رواد، عن نافع، عن ابن عمر، قال:"كان الناس يخرجون عن صدقة الفطر في عهد النبي صلى الله عليه وسلم صاعا من شعير، او تمر، او سلت، او زبيب".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگ صدقہ فطر ایک صاع جَو یا کھجور یا سُلت (بے چھلکے کا جو) یا کشمش نکالتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة19 (1614)، (تحفة الأشراف: 7760) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: