احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: كَيْفَ الْوِتْرُ بِوَاحِدَةٍ
باب: ایک رکعت وتر کیسے پڑھی جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1693
اخبرنا الربيع بن سليمان، قال: حدثنا حجاج بن إبراهيم، قال: حدثنا ابن وهب، عن عمرو بن الحارث، عن عبد الرحمن بن القاسم حدثه، عن ابيه، عن عبد الله بن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"صلاة الليل مثنى مثنى، فإذا اردت ان تنصرف فاركع بواحدة توتر لك ما قد صليت".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے، پھر جب تم ختم کرنے کا ارادہ کرو تو ایک رکعت اور پڑھ لو، یہ جو تم نے پڑھی ہے سب کو (طاق) کر دے گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوتر 1 (993)، (تحفة الأشراف: 7374) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: