احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

161: بَابُ: قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ {خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ}
باب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد: ”مسجد میں ہر حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو“۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2959
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة، عن سلمة، قال: سمعت مسلما البطين، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال:"كانت المراة تطوف بالبيت وهي عريانة، تقول: اليوم يبدو بعضه او كله وما بدا منه فلا احله، قال: فنزلت يا بني آدم خذوا زينتكم عند كل مسجد سورة الاعراف آية 31".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ (ایام جاہلیت میں) عورت یہ شعر پڑھتے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف ننگی ہو کر کرتی تھی۔ «اليوم يبدو بعضه أو كله وما بدا منه فلا أحله» آج کے دن جسم کا کل یا کچھ حصہ ظاہر ہو رہا ہے اور جو کچھ بھی ظاہر ہو رہا ہے میں اس کو مباح نہیں کر سکتی (کہ لوگ اسے دیکھیں یا ہاتھ لگائیں) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: پھر یہ آیت اتری: «يا بني آدم خذوا زينتكم عند كل مسجد» اے بنی آدم! جس کسی بھی مسجد میں جاؤ اپنا لباس پہن لیا کرو (الأعراف: ۳۱)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/التفسیر 2 (3028)، (تحفة الأشراف: 5615) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: