احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: عَفْوِ النِّسَاءِ عَنِ الدَّمِ
باب: عورتوں کا خون معاف کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4792
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا الوليد، عن الاوزاعي، قال: حدثني حصن، قال: حدثني ابو سلمة. ح وانبانا الحسين بن حريث، قال: حدثنا الوليد، قال: حدثنا الاوزاعي، قال: حدثني حصن، انه سمع ابا سلمة يحدث، عن عائشة: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"وعلى المقتتلين ان ينحجزوا الاول، فالاول وإن كانت امراة".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لڑنے والوں پر لازم ہے کہ وہ قصاص لینے سے باز رہیں، پہلے جو (مقتول کے وارثین میں) سب سے قریبی ہو وہ معاف کرے، پھر اس کے بعد والے، خواہ عورت ہی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 16 (4538)، (تحفة الأشراف: 17706) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ حصن ‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 4538)

Share this: