احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الدَّيْنِ
باب: قرض سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5475
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد، قال: حدثنا ابي، قال: حدثنا حيوة , وذكر آخر, قال: حدثنا سالم بن غيلان التجيبي، انه سمع دراجا ابا السمح، انه سمع ابا الهيثم، انه سمع ابا سعيد , يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"اعوذ بالله من الكفر والدين"، قال رجل: يا رسول الله اتعدل الدين بالكفر ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"نعم".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «أعوذ باللہ من الكفر والدين» میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کفر اور قرض کا درجہ برابر کر رہے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 4064)، مسند احمد (3/38)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5487 (ضعیف) (دراج ابوالہیثم سے روایت میں ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: