احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ
باب: قرض کے غلبے اور بوجھ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5477
اخبرنا احمد بن عمرو بن السرح، قال: انبانا ابن وهب، قال: حدثني حيي بن عبد الله، قال: حدثني ابو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو بن العاص: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يدعو بهؤلاء الكلمات:"اللهم إني اعوذ بك من غلبة الدين، وغلبة العدو، وشماتة الاعداء".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، دعا میں یہ کلمات کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء» اے اللہ! میں قرض کے غلبے، دشمن کے غلبے اور مصیبت میں دشمنوں کی خوشی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8866)، مسند احمد (2/173)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5489 و5490 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «شماتت اعداء» یہ ہے کہ دشمن پہنچنے والی مصیبت پر خوشی کا اظہار کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: