احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الرَّجُلِ يَدْفَعُ عَنْ نَفْسِهِ
باب: اپنا دفاع کرنے میں دوسرے کے نقصان ہو جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4767
اخبرنا مالك بن الخليل، قال: حدثنا ابن ابي عدي، عن شعبة، عن الحكم، عن مجاهد، عن يعلى ابن منية , انه قاتل رجلا , فعض احدهما صاحبه , فانتزع يده من فيه فقلع ثنيته، فرفع ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"يعض احدكم اخاه كما يعض البكر"فابطلها.
یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سے ان کا جھگڑا ہو گیا ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا، پہلے نے اپنا ہاتھ دوسرے کے منہ سے چھڑایا تو اس کا دانت اکھڑ گیا، معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو جوان اونٹ کی طرح کاٹتا ہے پھر آپ نے اسے تاوان نہیں دلایا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 11847) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: